Friday, March 29, 2024

تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اصل مقصد کمیونٹی کی خدمت ہے، رمل علی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:راولپنڈی کے علاقے وارث خان سے تعلق رکھنے والے ٹرانسجینڈر رمل علی نے پاکستان تحریک انصاف میں بطورِکوآرڈینیٹرویلفیئرونگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ رمل علی نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

رمل علی نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے میرا مقصد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اصل مقصد ہے کہ کیمونٹی کے لوگوں کی خدمت کر سکوں۔

رمل علی نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو در پیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،ہمارے خواجہ سراؤں کے ساتھ آئے دن مار پیٹ کی جاتی ہے ان پر بہیمانہ تشدد کیا جاتا ہے اور پھر ان کی ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کی جاتیں ہیں جو کہ سراسر ظلم ہے۔

ہمارے خواجہ سراؤں کو ناحق قتل کیا جاتا ہے،کچھ این جی اوز اس سارے عمل کو کیش کراتے ہیں،ان ویڈیوز کو بیرون ملک بھیجواتے ہیں اور پھر وہاں سے فنڈز لیتے ہیں یہ اس طرح ہمیں بیچتے ہیں اور ہماری کمیونٹی پر کچھ خرچ نہیں کرتے نہ ہی اس فنڈز کو مانیٹر کیا جاتا ہے نہ یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ فنڈز کہاں لگائے جاتے ہیں۔

گزشتہ دو سال سے حکومت کی طرف سے بھی فنڈز دیئے جارہے ہیں لیکن وہ ہم پر خرچ نہیں کیے جا رہے ہیں، میں نے سوچا کہ میں خود سے اٹھو اور اپنی کیمونٹی کے حقوق اور ان کے مسائل کے لئے کام کرو ں،2018 سے ہمارے حقوق کے لئے قوانین بنائے گئے ہیں لیکن تاحال ان پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔

ہمارے خواجہ سراء بہت پڑھے لکھے ہوئے ہیں ان کو ملازمتیں نہیں دی جا رہیں نہ ہی ان کی فلاح و بہبود کی طرف توجہ دی جارہی ہے،میں چاہتی ہوں کہ آنے والے آئندہ آنے والے انتخابات میں حصہ لوں اور ایم این اے کا الیکشن لڑ کر اسمبلی میں اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرو ں اور ان کے حقوق کے لیے قانون سازی کروا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی انتہائی مشکور ہوں کہ کسی پہلی حکومت نے ہمیں پلیٹ فارم دیا ہے،گزشتہ حکومتوں نے ہمیں نظرانداز کیا گیا، پی ٹی آئی نے ہمارے مسائل پر توجہ دی اور حقیقی معنوں میں ہمارے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا ایک وژن ہے،میں نے اس وجہ سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب کیا ہے اور اس میں باضابطہ شمولیت کی ہے تا کہ آنے والے دنوں میں کمیونٹی کو درپیش مسائل کا دیرپا حل کر سکوں، میں اپنی کمیونٹی کے خواجہ سراؤں کو کہتی ہو کے آؤ میرے ساتھ مل کر میرے بازو بنو۔

مجھے مضبوط کرو تاکہ میں تمہارے حقوق اور مسائل کا حل کر سکوں،میں اکیلی کچھ نہیں کر سکتی،جب تک میری کمیونٹی کے لوگ میرے ساتھ نہ ہو ویلفیئر ونگ کے لیے میں نے ممبر شپ کا آغاز کر دیا ہے اور بلاتفریق عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔