انتظامیہ نے ڈی چوک کے قریب تمام مارکیٹیں بند کردیں، آج رات مظاہرین کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو ڈان

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اعلان کیا ہے کہ شرپسندوں سے اسلام آباد آج ہی خالی کروایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے ڈی چوک بھیج  دیے ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کی تمام نفری اسلام آباد طلب کر لی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک سمیت اہم افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے ملحقہ سیکٹرز میں مارکیٹیں بند کرانا شروع کردی ہیں۔ دریں اثنا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اور صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ’بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا ہے۔‘

منگل کی شام بیرسٹر سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے لیکن بشریٰ بی بی نے جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

’عمران خان کی رہائی قانونی طریق کار سے ہونی ہے لیکن اس پروسیجر کا بٹن حکومت کے پاس ہے کیونکہ یہ مقدمات حکومت ہی کی جانب سے درج کرائے گئے ہیں۔