کراچی: صوبہ سندھ کے شہر مورو میں تیزرفتار مسافر کوچ کو حادثہ پیش آگیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے مورو میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ جانے کے باعث خاتون سمیت 2 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
لاہور، مسافر وین کا ٹریکٹر سے تصادم، ماں اور 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق
افسوسناک حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مسافر بس کراچی سے فیصل آباد جارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آگیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں مسافر وین کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ماں اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔حادثہ لاہور کے علاقے ہلوکی میں پیش آیا۔
لاہور کے علاقے ہلوکی میں گزشتہ ماہ پیش آنے والے حادثے میں مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے بعد نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں ماں اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔