سابق صدر سپریم کورٹ بار عبداللطیف آفریدی فائرنگ سے جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں سابق صدر سپریم کورٹ بار عبداللطیف آفریدی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں  سینئر وکیل عبداللطیف آفریدی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں گھس کر سابق صدر سپریم کورٹ بار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لطیف آفریدی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

 گیس لیکیج دھماکے سے 5 کمسن بچے اور باپ جاں بحق

سابق صدر سپریم کورٹ بار عبداللطیف آفریدی ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لطیف آفریدی پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار عبداللطیف آفریدی نامی گرامی وکیل ہونے کے علاوہ پشتون نیشنلسٹ سیاستدان اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے سینئر رہنما سمجھے جاتے تھے۔

سینئر وکیل لطیف آفریدی 1997 سے لے کر 1999 تک رکنِ قومی اسمبلی اور 1986 سے لے کر 1989 تک عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے پہلے صوبائی صدر بھی رہے۔

بعد ازاں 2005 سے لے کر 2007 تک عبداللطیف آفریدی نے اے این پی کے جنرل سیکریٹری طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ پشاور ہائیکورٹ بار کی صدارت کے علاوہ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ عبداللطیف آفریدی کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، ان کو 6 گولیاں لگیں۔ حملہ آور کی جیب سے لا کالج کا کارڈ برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Related Posts