سدھارتھ ملہوترا کی سالگرہ، اداکار کی آنے والی 5 فلمیں کونسی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کسی تعارف کے محتاج نہیں، بہترین اداکاری کی وجہ سے اُن کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، آج اداکاراپنی 38 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

انہوں نے فلموں میں اداکاری کا آغاز 2012 میں پیش کی جانے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیا تھا، وہ اب تک ہر قسم کی فلموں میں کام کرچکے ہیں، اُن کی مشہور فلموں میں ہسی تو پھسی، ایک ولن، کپور اینڈ سنز، بار بار دیکھو اور شیر شاہ شامل ہیں۔

ان کی سالگرہ کے اس خاص موقع پر، سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلموں اور سیریز کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

مشن مجنو

(INSTAGRAM)

شانتنو باگچی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی 1971 کی جنگ کے پسِ منظر کے گرد گھومتی ہے۔مشن مجنو 20 جنوری 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
یودھا (2023)

 (Instagram)

یودھا ایک آنے والی ایکشن تھرلر فلم ہے۔ فلم میں سدھارتھ ملہوترا، دیشا پٹانی اور راشی کھنہ نے کام کیا ہے۔ یودھا 7 جولائی 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

انڈین پولیس فورس (2023)

 (Hindustan Times)

انڈین پولیس فورس ایمیزون پرائم ویڈیو پر آنے والی پولیس ایکشن ڈرامہ اسٹریمنگ ویب سیریز ہے۔ اس سیریز میں سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور وویک اوبرائے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیریز رواں سال ریلیز ہوگی۔

مہاراجہ

News 18

سدھارتھ ملہوترا نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا تھا اور اب وہ اس فلم کے مرکزی ہدایت کار کے طور پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ، جس میں عامر خان کے بیٹے جاوید اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کریں گے۔

پرکاش جھاز نیکسٹ

  (Super Stars Bio)

رپورٹ کے مطابق، معروف فلمساز پرکاش جھا کی اگلی سیاسی فلم میں سجنے دت اور سدھارتھ ملہوترا نظر آئینگے ،فلم ابھی تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہے۔

Related Posts