اسلام آباد، ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے خاتون جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائرنگ کے واقعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں پیش آئی۔ علی پور کے علاقے میں ایک شہری طفیل کے گھر میں گھس کر 4 ملزمان نے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار

فائرنگ کے نتیجے میں مریم خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے دو بھائی طفیل اور بلال زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے خلاف ترامڑی چوک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ جاں بحق خاتون مریم کے ورثاء میت چوک میں رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ خاتون کے لواحقین نے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں فائرنگ، قتل اور چوری سمیت دیگر جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پولیس جرائم کی سرکوبی میں ناکام نظر آتی ہے۔

قبل ازیں راولپنڈی میں ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار شخص کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

 ائیرپورٹ پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی اسلحے کے ذریعے فائرنگ پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کر لیا۔ ملزم بلال کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

Related Posts