امریکی ریاست آرکنساس کا مشہور پارک کریٹر آف ڈائمنڈز” اسٹیٹ پارک (Crater of Diamonds State Park) دنیا کا واحد عوامی پارک ہے جہاں عام لوگ قانونی طور پر ہیروں کی تلاش کرسکتے ہیں اور اگر کوئی ہیرا مل جائے تو وہ آپ کی ملکیت ہوتا ہے ۔
“کریٹر آف ڈائمنڈز” اسٹیٹ پارک مرفریسبورو، آرکنساس میں ایک آتش فشاں دہانے کے اوپر واقع ہے اور یہ دنیا کا واحد مقام ہے جہاں آنے والے اصلی ہیرے تلاش کر کے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور ایک سیاح کو حال ہی میں ہزاروں ڈالرز مالیت کا ایک ہیرا ملا ہے۔
اب تک یہاں سے 35 ہزار تک ہیرے مل چکے ہیں۔ اپریل میں ڈیوڈ ڈیکوک نامی شخص 3.81 قیراط کا بھورا ہیرا ملا جس کی مالیت ہزاروں ڈالرز ہے۔
پارک کے فیس بک صفحہ “آرکنساس میں ہیرے” نے اس وقت لکھا تھا کہ مینیسوٹا کے ڈیوڈ ڈیکوک نے اس بڑے 3.81 قیراط کے آٹھ پہلو والے بھورے ہیرے کو رجسٹر کیا۔
پارک میں پائے جانے والے ہیرے عام طور پر سفید، پیلے یا بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ لیکن صرف ہیرے ہی اس علاقے میں نہیں پائے جاتے یہ علاقہ دیگر معدنیات سے بھی مالا مال ہے۔ اس میں عقیق بھی ہوتے ہیں۔