بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا رجحان جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 6700 روپے سستا ہو کر 335200 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ کاروباری روز 341900 روپے میں دستیاب تھا۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 5745 روپے کم ہو کر 287379 روپے ہو گئی، جو پہلے 293124 روپے تھی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 5266 روپے کمی کے بعد 263440 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 268706 روپے تھی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 105 روپے سستی ہو کر 3377 روپے میں فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی 90 روپے کی کمی کے بعد 2985 روپے کی سطح پر آ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی 67 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 3235 ڈالر سے کم ہو کر 3168 ڈالر ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی 1اعشاریہ 05 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 31اعشاریہ 95 ڈالر رہی۔
Gold prices in Pakistan today- 16 May, 2025:
City | Gold per Tola | Gold per 10 Grams |
Karachi | Rs335,200 | Rs..287,379 |
Islamabad | Rs335,200 | Rs..287,379 |
Lahore | Rs335,200 | Rs..287,379 |
Multan | Rs335,200 | Rs..287,379 |
Peshawar | Rs335,200 | Rs..287,379 |