پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 4200 روپے اور فی اونس 42 ڈالر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ اور جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کی کمی سے تین لاکھ 52 ہزار 700 اور دس گرام 3601 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 2 ہزار 383 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 3343 ڈالر پر آگئے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے کمی سے 3417 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 0.65 ڈالر سستی ہوکر 32.35 ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے اور فی اونس 65 ڈالر سستا ہوا تھا۔
دوسری جانب اپریل کے مہینے میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر فی تولہ 20800 روپے اور عالمی سطح پر فی اونس 195 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔