تحریک منہاج القرآن کے وفد کا جامعہ بنوریہ کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے تعلیمی بورڈ نظام المدارس کے وفد نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کیا اور مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا نعمان نعیم و نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم سے ملاقات کی۔
وفد میں نظام المدارس کے صدر مفتی امدادالله قادری، ناظم اعلیٰ علامہ میر محمد آصف اکبر قادری اور نائب ناظم اعلیٰ نظام المدارس مفتی محمد مکرم خان قادری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودیہ میں کن پابندیوں کا سامنا ہے؟

ملاقات میں مدارس دینیہ کے تعلیمی نظام، جامعہ بنوریہ عالمیہ تعلیمی خدمات، معاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ میں بنوریہ اور شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم ؒ کا کردار، جدید ذرائع تعلیم کے حوالے سے جامعہ کی کاوشوں اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نظام المدارس کے وفد کو جامعہ کے شعبہ بیرون، شعبہ دارالقرآن، شعبہ میڈیا سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کرایا گیا جہاں وفد نے ملکی وغیر ملکی اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر وفد کے ارکان نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تعلیمی نظم، بین الاقوامی سطح پر دینی و تعلیمی خدمات سمیت جامعہ کے اندر مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے الگ الگ تعلیم کے انتظام کو سراہتے ہوئے کہاکہ مختلف مسالک کے طلباء کو ایک چھت کے نیچے الگ الگ تعلیم اورغیر ملکی طلباء کی بڑی تعداد جامعہ بنوریہ عالمیہ کا طرہ امتیاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی محمد نعیم نے مدارس میں جدید اسلوبِ تعلیم کو فروغ دیا، ہمیشہ سے انہوں نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا، جامعہ بنوریہ عالمیہ آکر خوشی ہوئی، آج مفتی نعیم کے صاحبزادگان مولانا نعمان اور فرحان ان کے مشن کو آگے بڑھارہے ہیں۔

Related Posts