سابق بھارتی فاسٹ بولر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق بھارتی فاسٹ بولر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
سابق بھارتی فاسٹ بولر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سری سانتھ کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق کرکٹر سری سانتھ سمیت دو دیگر افراد پر کیرالہ کے ایک رہائشی کی جانب سے دھوکا دہی کا الزام لگایا گیا۔

متن کے مطابق سری سانتھ اور دیگر 2 افراد نے اسپورٹس اکیڈمی میں شراکت دار بنانے کا وعدہ کر کے بھاری رقم وصول کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیرالہ کے رہائشی ساریگ بالاگوپالن کی طرف سے سری سانتھ کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے ان سے 18 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لی اور کہا گیا کہ میرے نام پر ایک ریزورٹ میں عمارت تعمیر کریں گے۔

اس کے علاوہ کیرالہ کے رہائشی ساریگ بالاگوپالن کو اسپورٹس اکیڈمی میں شراکت دار بنانے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا، یہ پراجیکٹ سری سانتھ کے ذریعے شروع کیا جانا تھا۔

بین اسٹوکس آئی پی ایل 2024 سے دستبردار کیوں ہوئے ؟

ستاہم سری سانتھ اور دو دیگر افراد نے نہ تو اسپورٹس اکیڈمی کے لیے عمارت کی تعمیر شروع کی اور نہ ہی رقم واپس کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر مجسٹریٹ کورٹ نے اس کیس کی سماعت کی اور الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Related Posts