بین اسٹوکس آئی پی ایل 2024 سے دستبردار کیوں ہوئے ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین اسٹوکس آئی پی ایل 2024 سے دستبردار کیوں ہوئے ؟
بین اسٹوکس آئی پی ایل 2024 سے دستبردار کیوں ہوئے ؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 2024 سے دستبردار ہوگئے۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن 2024 میں حصہ نہیں لیں گے۔

سوشل میڈیا پر چنئی سپر کنگز کی جانب سےبیان جاری کیا گیا کہ بین اسٹوکس فٹنس اور اپنے ورک لوڈ کو مینج کرنے کے لیے آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوئے ہیں۔

بھارت میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد بین اسٹوکس نے کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے لیکن بعد ازاں انہوں نے اسے ملتوی کر دیا تھا۔

سارا ٹنڈولکر کی جعلی تصاویر وائرل،سخت برہمی کا اظہار

واضح رہے کہ 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران بین اسٹوکس کو چنئی سپر کنگز نے سب سے مہنگا 16 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا لیکن وہ گھٹنے کی انجری کی و جہ سے صرف دو میچز میں ہی ٹیم کی نمائندگی کرسکے۔

Related Posts