نئی دہلی:سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کاکوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دیا۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان پونٹنگ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنے ہیں اور سردست آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کو بھی اپنے تجربے سے مستفید کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے بھارتی بورڈ نے انہیں کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پونٹنگ کے انکار کے بعد سابق بھارتی کپتان اور بلے باز راہول ڈریوڈ سے رجوع کیا ہے، ڈریوڈ نومبر میں بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ایشز سے قبل کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کو زبان سنبھال کر رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق کینگروکپتان ٹم پین نے ٹور کی تصدیق سے گریز پر انگلش ہم منصب جو روٹ پر سخت الفاظ میں طنز کے تیر برسائے تھے۔
مزید پڑھیں: T20 ورلڈکپ:دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دیدی