ساہیوال:ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی واقع نہ ہوسکی، زاہد ٹاؤن85۔سکس آر میں حاملہ خاتون 30سالہ ماریہ جبار کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماریہ جبار چک138۔نائن ایل سے زاہد ٹاؤن آئی تو ٹوبہ کا امجد علی زبر دستی کا مہمان بن کر گھر میں دا خل ہو ا اورر پسٹل دکھا کر ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔
تاہم پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زبر دستی آبرو ریزی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کراچی، گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ، 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار