این آئی آر سی میں ججز کی تعیناتی کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے عہدیداروں کا احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این آئی آر میں ججز کی تعیناتی کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے عہدیداروں کو احتجاجی مظاہرہ
این آئی آر میں ججز کی تعیناتی کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے عہدیداروں کو احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ این آئی آر سی میں جج نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں، ہماری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ججز کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ ہمارے کیسز کی سماعت بروقت ہوسکے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے عہدے داروں اور کارکنان نے اپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے این ایل ایف کے عہدے داروں کو کہنا تھا کہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں جج صاحبان کی تعداد پوری کی جائے تاکہ مزدوروں کے مقدمات کا فیصلہ ہوسکے۔ اتنے بڑے ادارے میں ایک یا دو جج کام کیسے چلا سکتے ہیں ہمارے بہت سارے مزدوروں کے کیسز التواء میں پڑے ہوئے ہیں، ہم نے متعدد مرتبہ متعلقہ فورم پر رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ججز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے لیکن سب بے سود ثابت ہوا۔ آج ہم تمام اداروں کی یونینز کے عہدیدار مجبور ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ججز منظوری کی سمری اس وقت وزیر قانون فروغ نسیم کے پاس پڑی ہے  اس پر ابھی تک کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔ مزدوروں کا استحصال بند کیا جائے۔ ہمارے مزدوروں کے ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہیں اس کے باوجود کہ سندھ ہائی کورٹ آرڈر دے چکی ہے کہ این آئی آر سی میں ججز تعیناتی کریں اور اس کو مکمل کریں۔ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے فائل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے پاس پڑی ہوئی ہے آخر اس میں تاخیر کی کیا وجہ ہے ہمیں وجہ بتائیں۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم مزدور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات رات کام کرتے ہیں جن اداروں میں ہمارے مزدور کام کرتے ہیں ان کے مالکان مزدوروں کے خلاف مقدمات اور تادیبی کاروائی کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی ایسی کورٹ نہیں جہاں سے ہم انصاف لے سکیں۔ اسلام آباد میں میں 4 ججز کی پوسٹیں خالی ہیں جبکہ ایک جج کے پاس ہزاروں کی تعداد میں مقدمات پینڈنگ پڑے ہوئے ہیں۔

پورے پاکستان میں این ائی آر سی کا فل بینچ موجود نہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں وزیر قانون سے کہ خدا کے لئے محنت کشوں پر رحم کریں۔ آپ کے دستخط نہ ہونے کی وجہ مزید کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ آپ پاکستان کے عوام اور محنت کشوں کو انصاف دینے کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں پہلے ہی عوام اور ہم مزدور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ہم پر رحم کریں اور ججز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈینگی سے بچاؤ مہم کی ٹیم پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں

Related Posts