یورپی فٹبال چیمپئنز لیگ کا فائنل، ٹائٹل چیلسی کے نام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یورپی فٹبال چیمپئنز لیگ کا فائنل، ٹائٹل چیلسی کے نام
یورپی فٹبال چیمپئنز لیگ کا فائنل، ٹائٹل چیلسی کے نام

پورٹو: یورپی فٹبال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ایک صفر سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

یورپی فٹبال پر حکمرانی کا تاج ایک مرتبہ پھر سے چیلسی کے سرسج گیا ہے۔ مانچسٹر سٹی کا پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا ‏خواب چکنا چور ہو گیا۔ چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو 0-1 ہرا کر یورپی فٹبال چیمپئنزلیگ جیت لی۔

پرتگال کے شہر پورٹو میں سجنے والے فیصلہ کن معرکہ میں چیمپئنز لیگ فائنل کی تاریخ میں ‏تیسری مرتبہ دو انگلش کلب آمنے سامنے آئے تھے۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم میچ کے 42ویں منٹ میں چیلسی کے کائے ہاورٹز نے ‏فائنل کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

چیلسی 2012 میں بھی چیمپئنز لیگ ٹرافی اپنے نام کر چکاہے۔ ٹائٹل اپنے نام کرنے کےبعد چیلسی کے کھلاڑیوں نے ‏بھرپور انداز میں جشن منایا۔

میچ کو 16 ہزار 500 تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر انجوائے کیا۔ ٹائٹل جیت کر چیلسی کے ‏تمام کھلاڑی ٹرافی کو چومتے اور بھرپور انداز میں جشن مناتے نظر آئے۔

Related Posts