کراچی کے شہریوں کو کے فور سے پانی کی فراہمی کا خواب کب پورا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will Karachi residents receive water supply after completion of K-IV project?

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،شہر قائد کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کا جائزہ لیا گیا۔

  اجلاس میں وفاقی وزراء، اسد عمر، علی زیدی، سید امین الحق، صوبائی وزراء، سید ناصر شاہ، سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سیٹی، انجینئر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر شریک ہوئے۔

* اجلاس میں بریفنگ:

k4 water project karachi

* کے فور پراجیکٹ 260 ایم جی ڈی کا منصوبہ ہے اور 60 بلین روپے کی لاگت ہے۔
* اس وقت تک 11.30 بلین روپے خرچ ہوچکے ہیں ۔
* اس سال پراجیکٹ کیلئے 2.4 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔
* یہ پراجیکٹ 3 سالوں میں مکمل ہونا ہے۔
* یہ پراجیکٹ پہلے سندھ حکومت مکمل کررہی تھی۔
* اس وقت یہ پراجیکٹ سندھ حکومت سے منسٹری آف واٹر کو منتقل ہوچکا ہے۔
* پراجیکٹ کی تخمینہ لاگت 20 بلین روپے ہے۔
* منصوبے کی تکمیل کا کام ورلڈ بینک کے کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پراجیکٹ کے تحت مکمل ہوگا۔
* 30 ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم ضلع جنوبی کیلئے ہے۔
* اس پراجیکٹ کی لاگت 7 بلین روپے ہے۔
* یہ پراجیکٹ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر شروع کیا جائیگا۔
* حب واٹر سپلائی سسٹم کی اسکیم کی اپ گریڈیشن ہے۔
* یہ اسکیم 6 بلین روپے کی ہے۔
* یہ اسکیم 3 سالوں میں پی پی پی موڈ کے تحت مکمل کی جائے گی۔
* گریٹر کراچی سیوریج پلان (ایس-تھری) پراجیکٹ 36 بلین روپے کا ہے۔
* یہ پراجیکٹ پی پی پی موڈ پر 3 سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔
* ٹی پی فور کورنگی 20 بلین روپے کا پراجیکٹ ہے۔
* یہ پراجیکٹ ورلڈ بینک یا ایشین بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔
* ٹی پی فور ٹریٹری ٹریٹمنٹ کا پراجیکٹ 34 بلین روپے پی پی پی موڈ پر شروع کیا جائے گا۔
* یہ پراجیکٹ 3 سالوں میں مکمل ہوگا۔
* ٹی پی ون ٹریٹری ٹریٹمنٹ 100 ایم جی ڈی کا پراجیکٹ 25 بلین روپے کا ہے۔
*یہ پراجیکٹ بھی پی پی پی موڈ کے تحت کیا جائے گا۔

کے فور منصوبہ ہے کیا؟

k4 water project karachiکراچی کو پانی کی فراہمی کے اس عظیم منصوبے کا آغاز سال 2002 میں ہوا،2005 میں نجی کنسلٹنٹ کمپنی کو اس منصوبے کی پی سی ٹو بنانے کا کام سونپا گیا۔ 2007 میں فزیبلٹی رپورٹ مکمل کی گئی۔ منصوبے کی ابتدائی لاگت 25٠5 ارب تھی جو سال 2016 میں منصوبے کی لاگت بڑھ کر 42 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

منصوبہ تین فیز میں مکمل ہونا تھا،پہلے اور دوسرے مرحلے میں 260، 260 ایم جی ڈی پانی کراچی کوملنا تھااور تیسرے فیز میں 130 ایم جی ڈی پانی ملنا تھا۔ کے فورکا منصوبہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بنا لیکن اس پر کام کا عملی آغاز مالی سال2015/16کے اواخرمیں ہوا جس کے تحت منصوبہ 2018میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔

منصوبے کی تکمیل

k4 water project karachiکینجھر جھیل سے کراچی تک کے فور منصوبے سے پانی شہر سے باہر سپر ہائی وے کی متعلقہ سائٹ تک پہنچے گا اور جہاں سے پائپ لائنوں کے ذریعے واٹر سسٹم میں شامل کرنے کیلئے پمپنگ اسٹیشن بھی تعمیر کئے جائینگے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کے فور منصوبے میں وفاق بھی شراکت دار ہے اور اس منصوبے کی لاگت میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی فنڈنگ کی گئی ہے تاہم لاگت بڑھنے کے بعد ہم وفاق سے مزید فنڈنگ کیلئے بات کر رہے ہیں، اگر مزید فنڈ نہ بھی ملے تب بھی ہمیں منصوبے کو مکمل کرنا ہے جبکہ لاگت بڑھنے کے ذمہ داران کو منصوبے سے ہٹا دیا گیا تاہم ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائےصوبائی حکومت کی ترجیح منصوبہ مکمل کرنا ہے۔

Related Posts