پی ڈی ایم کے شوکازنوٹس پر غور کیلئے پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کے شوکاز پر غور کیلئے پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس آج ہوگا
پی ڈی ایم کے شوکاز پر غور کیلئے پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس آج ہوگا

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے شوکاز نوٹس پر غور کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس آج منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت پی ڈی ایم کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سی ای سی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔کورونا ایس او پیز کے تحت سی ای سی اجلاس میں متعدد پیپلز پارٹی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

بدھ کے روز پیپلز پارٹی رہنما نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس پر بھی غور کیا جائے گا۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی اجلاس کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی اجلاس مؤخر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت مخالف تحریک پر توجہ دینا ہوگی۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور میں 8 روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان میں معیشت چلانے کی صلاحیت ہی نہیں۔کسی لڑائی میں پڑنا نہیں چاہتے، حزبِ اختلاف کی کچھ جماعتیں پیپلز پارٹی کی ڈیل کا تاثر دے رہی ہیں جبکہ پی پی پی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن حکومت مخالف تحریک پر توجہ دے، بلاول بھٹو زرداری

Related Posts