عوام نے فیصلہ کر لیا، ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایون فیلڈ ریفرنس پر اپیلوں کی سماعت، مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گی
ایون فیلڈ ریفرنس پر اپیلوں کی سماعت، مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جہاں جہاں ووٹ پڑے گا، نواز شریف ہی جیتے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کی کامیابی پر ردِ عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ڈسکہ کے بہادر اور غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے نوشین افتخار کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تم نے آج ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کی جنگ جیتی۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سن لو کہ عوام کیا کہہ رہے ہیں۔ غربت اور مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔ نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا۔ جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے، جیت شیر کی ہی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں، نواز شریف ایک نظرئیے کا نام ہے۔ جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں عوام کی حکمرانی قائم ہوگی۔ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیت عوام کی ہوئی۔

دوسری جانب نوشین افتخار کی جیت پر ردِ عمل دیتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام اور ووٹ جیت گیا۔ ووٹ چور اور سیلیکٹیڈ مافیا ہار گیا۔ ڈسکہ کے عوام، پارٹی رہنماؤں کارکنان اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عوام، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی محنت رنگ لائی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، ن لیگی امیدوار نوشین افتخار 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے الیکشن جیت گئیں۔

 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار نوشین افتخار نے 1 لاکھ 10 ہزار 75 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریکِ انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی 93ہزار 433 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: ڈسکہ میں این اے 75 کا ضمنی انتخاب، ن لیگ کی نوشین افتخار کامیاب

Related Posts