اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوارہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، سردی میں مزید اضافہ
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، سردی میں مزید اضافہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ بعض علاقوں میں خنکی اور ٹھنڈک میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور کے علاوہ صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسے جن میں شیخوپورہ، فتح جنگ، اوکاڑہ، بھکر، رینالہ خورد اور گوجرہ بھی شامل ہیں۔

صوبہ پنجاب اور شہرِ اقتدار کے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان میں بھی بوندا باندی ہوئی۔ اسلام آباد میں بھی ہلکی پھلکی بارش کے باعث خنکی میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ماہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

مزید پڑھیں: ملک کے کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی 

Related Posts