پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 90 ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 205جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 90 ہزار 508 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 205 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 780نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 39 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔1 ہزار 595افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار 887ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 92لاکھ 12ہزار 480ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 38افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 59ہزار 248ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار55 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 59ہزار666افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 77ہزار8 جبکہ خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 708افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار114، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959،اسلام آباد میں 45ہزار 519جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 534افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 552افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 424، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 109، بلوچستان میں 201، اسلام آباد میں  508، آزاد کشمیر میں 309جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس ،دفاتربند

Related Posts