تحریک انصاف کے ساتھ کل بھی تھا اورآج بھی ہوں، جہانگیرترین

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے ساتھ کل بھی تھا اورآج بھی ہوں، جہانگیرترین
تحریک انصاف کے ساتھ کل بھی تھا اورآج بھی ہوں، جہانگیرترین

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ وہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

جہانگیرترین کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے اورمیں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نشست (جنرل سیٹ) کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جب کہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ہیں، چند روز یہ سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی حمایت کے لیے جہانگیرترین سے ملاقات کی ہے۔

چینی بحران میں نام آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے جس کا ذمہ دار جہانگیر ترین نے وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اوردیگر کو قرار دیا تھا۔

بعد ازاں جہانگیرترین بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم کچھ ماہ بعد ہی وہ واپس آگئے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے فی الحال وزیراعظم اور دیگر حکومتی رہنماؤں سے فاصلہ اختیارکررکھا ہے۔

تاہم یہ باتیں بھی گردش میں ہیں کہ جہانگیر ترین اوروزیراعظم کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے ہیں اورجہانگیر ترین وقتاً فوقتاً انہیں معاشی حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں۔

Related Posts