سینیٹ الیکشن کیلئے پرویزرشید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد، فیصل واؤڈا کے منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ الیکشن کیلئے پرویزرشید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد، فیصل واؤڈا کے منظور
سینیٹ الیکشن کیلئے پرویزرشید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد، فیصل واؤڈا کے منظور

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کیلئے ن لیگی رہنما پرویز رشید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد جبکہ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف نے پرویز رشید کی نامزدگی پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے میرے جیسے امیدوار تحریکِ انصاف اور وفاقی حکومت کو کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں۔

ن لیگی رہنما پرویز رشید نے کہا کہ انتخابات کیلئے پہلے پیسوں سے خریدنے کی کوشش کی جاتی تھی، میرے خلاف جعلی ڈیمانڈ بنائی گئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی۔

سابق ن لیگی سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ میں حکومت پر تنقید کرتا ہوں، اس لیے مجھے سینیٹ الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔ مجھے کوئی اکاؤنٹ نمبر نہیں دئیے جا رہے جس پر رقم جمع کراسکوں۔

رہنما ن لیگ پرویز رشید نے کہا کہ رقم جمع کرانے جاتا ہوں تو افسران غائب ہوجاتے ہیں۔ عمران خان کی طرف سے انہیں رقم وصول نہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ حکومت ملی بھگت سے جعلی مقدمات بنا رہی ہے۔

پرویز رشید نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیرِ آبی امور فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منظور کر لیے ہیں۔ فیصل واؤڈا سینیٹ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔

پی ڈی ایم اتحاد اور اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی پر دائر کیے گئے اعتراضات مسترد کردئیے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی30نشستیں جیت کر سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بنے گی۔فواد چوہدری

Related Posts