حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے اور سمندرپار پاکستانیوں کو رکن پارلیمنٹ بنانے کا حق دینے کے لیے انتخابی اصلاحات کا آئینی ترمیم بل پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراطلاعات کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے اور سمندرپار پاکستانیوں کو رکن پارلیمنٹ بنانے کا حق دینے کے لیے انتخابی اصلاحات آئینی ترمیم بل لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بل کے پہلے حصے میں سنگل ووٹ کے بجائے اوپن ووٹ کا لفظ استعمال کیا ہے۔جو لوگ چھپ کر کارروائی ڈالتے ہیں وہ آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس بات کی قائل ہے کہ سینیٹ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ترمیم کے بعد جس کے پاس دہری شہریت ہوگی وہ الیکشن لڑ سکے گا۔ الیکشن جیتنے کے بعد حلف لینے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی۔

مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہماری نشستیں کم ہوں یا زیادہ، لیکن انتخابات میں شفافیت ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ چھپ کر کارروائی ڈالتے ہیں وہ آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے دوسروں کی جنگ میں شرکت کرکے غلطی کی تھی،وزیر اعظم

Related Posts