سینئر ہدایتکار اور فلمساز اقبال کاشمیری انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر ہدایتکار اور فلمساز اقبال کاشمیری انتقال کرگئے
سینئر ہدایتکار اور فلمساز اقبال کاشمیری انتقال کرگئے

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار اور نامور فلم ساز اقبال کاشمیری انتقال کر گئے۔ انہیں گزشتہ ہفتے علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

اہل خانہ کے مطابق انہیں گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور وہ گزشتہ ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اقبال کاشمیری نے 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

اقبال کاشمیری کی ڈائریکشن میں بننے والی بلیک وارنٹ، رنگیلے جاسوس اور سستا خون مہنگاپانی کو کام یاب فلمیں شمار کیا جاتا ہے۔ اقبال کاشمیری نے بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ٹیکسی ڈرائیور بنائی تھی جو 1970 میں ریلیز ہوئی۔ یہ اپنے دور کی سپر ہٹ فلم تھی۔

مزید پڑھیں: پوری کائنات چیخ چیخ کر خدا کی ذات کی گواہی دے رہی ہے۔حمزہ علی عباسی

Related Posts