مریم نواز کی کردار کشی پر ن لیگ نے بشریٰ بی بی کو نشانہ پر رکھ لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N warns PTI to stop criticizing Maryam Nawaz

لاہور: مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی حکومت کے ترجمانوں کی جانب سے مریم نواز کردار کشی پر بشریٰ بی بی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے چار منشیوں کی اسپیشل ڈیوٹی لگائی کہ آپ نے بس مریم نواز کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر بشری بی بی کی عزت کا خیال ہے تو مریم نواز بھی کسی کی بیٹی،بیوی اور ماں ہیں.اگر آپ مریم نواز کو عزت نہیں دینگے تو بشری بی بی بھی ایک عام سی خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف اور چچا شہبازشریف کی غیر موجودگی میں پارٹی کی کمان سنبھال رکھی ہے اور مریم نوازحکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: شیریں مزاری جبری گمشدگی کا معاملہ اٹھانے پر مریم نواز پر برہم

مریم نوازکی تنقید کے جواب میں پی ٹی آئی حکومت کے ترجمان ان کی ذات کو نشانہ بنارہے ہیں جس پر عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی ہے۔

 

Related Posts