این سی او سی کا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC expresses concern over rise in coronavirus cases

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے جمعرات کو پاکستان میں ناول کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کاایک اہم اجلاس منعقد کیاگیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ عوامی اجتماعات، ریستوران اور شادی ہال اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ ہیں ، اجلاس میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کو بڑی حد تک نظرانداز کیا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد آئندہ چند روز میں ایک نئی حکمت عملی نافذ کی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ صحت عامہ کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور کورونا کے خلاف قومی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 63 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 60 ہزار ہلاک

طبی ماہرین نے اجلاس کے دوران دنیا اور خطے میں وائرس کی ممکنہ دوسری لہر کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایران میں اس بیماری سے ایک دن میں 239 اموات ہوئیں اور ہندوستان میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Related Posts