منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کو احتساب عدالت لاہور میں آج پیش کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا اشتہاری قرار
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا اشتہاری قرار

قومی احتساب بیورو (نیب) کے اہلکار منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو آج احتساب عدالت لاہور میں پیش کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ روز گرفتار ہوئے ، نیب ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف نے کئی بے نامی اکاؤنٹس بنائے اور اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے۔

منی لانڈرنگ کیس کے مطابق 30 سال قبل شہباز شریف 21 لاکھ روپے کے اثاثہ جات کے مالک تھے تاہم 8 ال بعد ہی ان کی اولاد کے اثاثے 1 کروڑ 8 لاکھ تک جا پہنچے۔ سن 2008 سے 2018ء تک شہباز شریف کے بیٹوں نے 9 کاروباری یونٹس بنائے۔ انکوائری اسٹیٹ بینک کی طرف سے موصول ہونے والی شکایت پر کی گئی۔

آج شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی ہوگی جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اپوزیشن لیڈر کی حفاظت پر تعینات ہوگی، ن لیگی کارکنان کو روکنے کیلئے حکام نے خاردار تاریں اور بیرئیر بھی لگا دئیے جبکہ واٹر کینن کا بھی انتظام کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کردی، جس کے بعد نیب حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی ججز بینچ نے درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  لاہور ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت خارج، شہباز شریف گرفتار

Related Posts