پاکستان نے کورونا کو شکست دیدی، فعال کیسز 10 ہزار سے کم رہ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس قابو میں آگیا، ملک میں  کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 31 رہ گئے ،مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 425 افراد صحت یاب ہوگئے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24231 افراد کے ٹیسٹ کے بعد ملک میں 450 نئے کورونا وائرس کیس سامنے آئے اور 9نئی اموات کی بھی اطلاع ملی ہے۔

تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 293711 اور اموات کے 6255 تک پہنچ چکی ہے۔ 672 کے قریب مریض اب بھی تشویشناک حالت میں ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 24231 ٹیسٹ کئے گئے۔

سندھ میں کیسوں کی تعداد 128456 تک جا پہنچی ہے جبکہ پنجاب میں 96ہزار391 کیسز ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 35ہزار796 ، بلوچستان میں  12ہزار560 ، اسلام آباد میں 15ہزار531 ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 2ہزار257 اور گلگت بلتستان میں 2ہزار720 کیس ہیں۔

مزید پڑھیں:تعلیمی لاک ڈاؤن کا اختتام، سندھ حکومت اسکول کھولنے کا فیصلہ 7 ستمبر کو کرے گی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ محرم کے جلوسوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے انتظامی اقدامات کو تیز کریں تاکہ وباء کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

Related Posts