تعلیمی لاک ڈاؤن کا اختتام، سندھ حکومت اسکول کھولنے کا فیصلہ 7 ستمبر کو کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saeed ghani alleges corruption against the federal government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اسکول کھولنے کا فیصلہ 7 ستمبر کو ہونے والے اجلاس کے دوران کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور کراچی کے معاملات پر کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ کراچی میں ابلاغ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مناسب فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور اہلکار کراچی میں بارش کے مسائل پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کراچی میں نالہ صفائی مہم کے کاموں میں فعال ہے تاکہ عوامی مسائل حل کیے جاسکیں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تیز بارش ہوئی جو 186 ملی میتر ریکارڈ کی گئی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ نالوں پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائے۔ کراچی کے انڈر پاسز سے بارش کا پانی نکال لیا گیا ہے جبکہ سندھ میں وفاق کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ معزز جج صاحبان نے جو بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اس پر میں کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دوں گا۔ ہمارے پاس جتنے وسائل ہے اور جتنا انسانی طور پر ممکن ہے ہم تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

انہوں نے2 ہفتے قبل بیان دیتے ہوئے  کہا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا تمام صوبوں اور وفاق کے ہونے والے اجلاس میں طے کیا گیا  اور اس سے قبل 7 ستمبر کو ایک اجلاس منعقد ہوگا، جس میں اس وقت کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا صورتحال بہتر رہی تو 15ستمبر سے اسکول کھول دیں گے، سعید غنی

Related Posts