ریحان ہاشمی نے دو نمبر آدمی کہنے پر علی زیدی کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو نمبر آدمی کہنے پر ریحان ہاشمی نے علی زیدی کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا
دو نمبر آدمی کہنے پر ریحان ہاشمی نے علی زیدی کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سابق رکنِ قومی اسمبلی اور موجودہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے 2 نمبر آدمی کہنے پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 روز قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے ریحان ہاشمی کو 2 نمبر کا آدمی قرار دیا جس پر ریحان ہاشمی کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ کی طرف سے قانونی نوٹس بھجوایا گیا۔

قانونی نوٹس میں ریحان ہاشمی کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ نے وفاقی وزیر علی زیدی کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور الزامات کے حوالے سے تمام ثبوت و شواہد طلب کیے۔ ثبوت و شواہد کی عدم فراہمی کی صورت میں علی زیدی سے 1 ارب روپے ہرجانے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:  معاملہ کافی سنجیدہ لگتا ہے۔علی زیدی کا سعید غنی کی پٹیشن پر ردِ عمل

Related Posts