کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوروں کے 2 اہم سرغنہ گرفتارہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوروں کے 2 اہم سرغنہ گرفتارہوگئے
کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوروں کے 2 اہم سرغنہ گرفتارہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوروں کے 2 اہم سرغنہ گرفتار کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان عمران ولد یاسین اور احمد ولد پیر بخش کو خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 6 عدد موٹر سائیکلیں اور 2 موٹر سائیکلز کا کھلا ہوا سامان اور موٹر سائیکل کھولنے کے اوزار بھی برآمد کیے گئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سر سید پولیس اسٹیشن محمد نواز بروہی نے کہا کہ مذکورہ ملزمان موٹر سائیکل چرا کر ان کے اسپیئر پارٹس کھول کر فروخت کرتے رہے۔ ہم اس غیر قانونی کاروبار کو فروغ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے جو چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس سستے داموں خرید کر عوام کو فروخت کرتے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش اورموٹر سائیکل چور گرفتار

Related Posts