اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں امدادی کارروائیاں کی انجام دی جائینگی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چار ماہ کے دوران پاک چین دوستی کو مزید تقویت ملی ہے اور پاکستان میں چین کے سفیر کے ساتھ ہر ملاقات میں تعاون بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں چین کا تعاون ناقابل فراموش ہے ، جب بھی پاکستان نے مدد کی درخواست کی چین نے آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ چین نے ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے بھی امداد فراہم کی جبکہ ترکی ، جاپان اور دیگر ممالک نے بھی ہمیں مدد فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیل رہا ہے لیکن پاکستان میں ٹڈی دل اور کورونا وائرس کے خطرات تیزی سے کم ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور حکومت عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عدالتی احکامات کی روشنی میں امدادی کام کریں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کیس میں چیف جسٹس نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں نالوں کی صفائی اور این ڈی ایم اے کا کردار