کراچی میں بارش جاری، بجلی بند، کے الیکٹرک فنی خرابیاں دور کرنے میں ناکام ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش جاری، بجلی بند، کے الیکٹرک فنی خرابیاں دور کرنے میں ناکام ہوگئی
کراچی میں بارش جاری، بجلی بند، کے الیکٹرک فنی خرابیاں دور کرنے میں ناکام ہوگئی

کراچی میں آج صبح کے وقت سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی اور کسی قدر تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں جبکہ کے الیکٹرک کمپنی فنی خرابیاں دور کرنے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے دوران کے الیکٹرک کا عملہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بحال کرنے میں ناکام نظر آتا ہے، کراچی کے متعدد علاقوں میں طویل وقت سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار 174 فیڈرز مکمل طور پر بند ہیں۔

شہرِ قائد کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے مسلسل جاری بارش کے باعث فنی خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں جنہیں اب تک ٹھیک نہ کیا جاسکا۔ بجلی کے تار ٹوٹ گئے جن کی مرمت نہ ہوسکی اور مزید خرابی سے بچنے کیلئے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا فیصلہ برقرار رکھنا پڑا۔

آج کراچی کے مختلف علاقے جن میں غریب آباد، خواجہ اجمیر نگری، گلشنِ حدید، موسیٰ کالونی، گلشنِ اقبال، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور لیاقت آباد شامل ہیں، مسلسل بجلی کی معطلی کا شکار ہیں۔ شہریوں کو بجلی نہ ہونے کے باعث مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

دوسری جانب بارش کے باعث آمدورفت میں مشکلات اپنی جگہ برقرار ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں موجود سڑکوں، گلیوں اور رہائشی علاقوں سے اب تک پانی نہیں نکالا جاسکا۔ جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہری روزمرہ معمولاتِ زندگی کی انجام دہی میں مشکلات کا شکار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی اور کسی قدر تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

گزشتہ روز صبح کے وقت کراچی کے علاقے کورنگی،  لانڈھی اور اختر کالونی سمیت دیگر متعدد علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ 2 روز قبل سندھ حکومت بھی سڑکوں پر کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے متحرک دکھائی دی۔ 

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی

Related Posts