دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 59 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 42 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 59 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 42 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 59 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 42 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دُنیا بھر میں1 کروڑ 59 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 42ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 59 لاکھ 40ہزار 381افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (6لاکھ42ہزار688) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ66 ہزار 242فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد55لاکھ73ہزار 744 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے97لاکھ 23ہزار949افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

میکسیکو کے بعد پیرو، چلی  اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے امریکا مسلسل پہلے نمبر پر برقرار ہےجہاں 1 لاکھ 47 ہزار افرادوائرس کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست جاری کی جس میں کورونا وائرس سے ہونےو الی اموات کے لحاظ سے دنیا بھر کے مختلف  ممالک کو ترتیب وار جگہ دی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث امریکا میں 1 لاکھ 47 ہزار افراد ہلاک

Related Posts