عوام کو سول نا فرمانی کی تحریک چلانے پر مجبور کیا جارہا ہے، نثار کھوڑو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نقل اور پرچہ آؤٹ کا معاملہ، نثار کھوڑو نے موبائل اور نیٹ ڈیوائس کے استعمال پر پابندی لگا دی
نقل اور پرچہ آؤٹ کا معاملہ، نثار کھوڑو نے موبائل اور نیٹ ڈیوائس کے استعمال پر پابندی لگا دی

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافے اور بجلی کے بلز میں ٹی وی فیس100روپے کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء،ادویات، بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ورنہ عوام سول نافرمانی کی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی حکومت ملک کو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلا رہی ہے۔

اس لئے گندم، چینی، آٹے، بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادویات اور ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافہ کرکے عوام سے جینے کی امیدیں بھی چھینی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کے تبدیلی سرکار کی ایجنڈا مافیا کو فائدہ پہنچانا اور ملک سے غریب عوام کا خاتمہ ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو بہتر علاج کے حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے اور وفاقی حکومت ٹیکسز وصولی میں ناکامی کی وجہ سے وہ بوجھ عوام کے جیب پر ڈال رہی ہے اس لئے وفاق کو عوام کے جیب پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے عوام کو مسائل میں الجھا کر حقیقی ایشوز سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار کو عوامی ایشوز سے بھاگنے نہیں دینگے وفاقی حکومت کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ریلیف چاہتے ہیں مگر عمران خان ملک میں لڑاؤ اور حکمرانی کرو والی پالیسی پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ ایک طرف کھانے پینے کی اشیاء مہنگی تو دوسری طرف بجلی گیس، ادویات کی قیمتوں اور ٹی وی فیس میں اضافہ کرکے وفاقی حکومت سندھ سے ووٹ نہ ملنے کا انتقام لے رہی ہے۔

Related Posts