شہباز شریف نیب میں حاضری دینے کیلئے آج تیار، ن لیگی کارکنان بھی متحرک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف نیب میں حاضری دینے کیلئے آج تیار، ن لیگی کارکنان بھی متحرک
شہباز شریف نیب میں حاضری دینے کیلئے آج تیار، ن لیگی کارکنان بھی متحرک

لاہور: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں حاضری دینے کیلئے تیار ہیں جبکہ ن لیگی کارکنان بھی متحرک ہیں جو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی پیشی بھگتنے والے اپنے قائد سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طرف سے کارکنان کو بھی نیب آفس پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی جبکہ نیب آفس میں سخت سیکورٹی نافذ ہے جہاں پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار نظر آتی ہے۔

نیب کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ پولیس کی گاڑیوں، رکاوٹوں اور پریزن وین سے بھی کام لیا جائے گا جبکہ لاہور ہائی کورٹ قومی احتساب بیورو (نیب) کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک چکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 9 جون کو قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے 2 روز قبل  اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا،نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف کا9 جون کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

Related Posts