اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف آج بھی وزیرِ اعلیٰ کا ٹیگ استعمال کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ایک بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ منفی سیاست اور سستی بیان بازی اپنی جگہ، شہباز شریف وزارتِ اعلیٰ کے ٹیگ سے اچھی تک الگ نہیں ہوئے۔
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شہباز شریف دوسروں کو منفی و غیر مفاہمتی ذہنی حالت سے باہر آنے کا کہہ رہے ہیں، لیکن خود ان کی حالت یہ ہے کہ ٹوئٹر پر آج تک سی ایم کے نام سے پیغامات بھیج رہے ہیں جن کے تحت وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس پر وفاقی حکومت اور وزیرِ اعظم عمران خان کی پالیسیاں غیر واضح ہیں جبکہ وائرس کے کیسز کی تعداد ملک بھر میں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔
شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز کہا کہ ملکی نظام کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کر پا رہا جبکہ ڈاکٹروں، طبی عملے اور نرسز کی جانیں الگ داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ وفاقی حکومت منفی و غیر مفاہمتی ذہنی حالت سے باہر نکلے۔
His cheap opportunistic attacks and petty politics aside, it's rather ironic that the bitter man tweeting still with the CM tag in his handle is asking others "to come out of denial phase"…https://t.co/rmH92sZNI1
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) June 7, 2020