اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شفافیت اہم ہے جبکہ حکومت کورونا ریلیف فنڈ میں دئیے گئے ہر 1 روپے پر 4 روپے مزید ملائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے فیضیاب ہونے والے افراد کی کیٹگری 4 سے تعلق رکھنے والے مستحقین سے ملاقات کی۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کیٹگری 4 میں وہ مزدور افراد شامل ہیں جو کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بے روزگار ہو گئے جن کی امداد کیلئے کورونا ریلیف فنڈ کا استعمال کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ میں عوام جو 1 روپیہ چندے کے طور پر دیتے ہیں، حکومت اس کے بدلے میں 4 روپے جمع کرتی ہے۔ احساس کیش پروگرام میں درست معلومات اور شفافیت بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ کیش کے حصول کیلئے آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے۔
Yesterday I met recipients of #EhsaasEmergencyCash Category IV for labourers laid off work, funded by Prime Minister’s COVID Relief Fund. For every rupee donated, govt will give 4 more. Ehsaas data & transparency rules apply fully. Applications are open at https://t.co/yQ1oWiVt8w
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 19, 2020