کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ،یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے ،صورتحال خراب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل نہیں ہورہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس لاک ڈاؤن پر جب تک سختی سے عمل ہورہا تھاتو صورتحال بہتر تھی ۔ملیر میں لاک ڈاؤن کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں:بجلی اور گیس کے بلوں پر ریلیف پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے، امتیاز شیخ