وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ فائبر آپٹک نیٹ ورک بھی دوگنا ہو گیا ہے۔
مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے بتایا کہ ملک کی مجموعی انٹرنیٹ استعداد بڑھ کر تقریباً 7 ٹیرا بِٹس فی سیکنڈ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بہتر بین الاقوامی رابطوں کے لیے دو نئی زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز بھی شامل کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائبر آپٹک کنکشنز کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اسپیکٹرم نیلامی بھی مکمل کی جس کے نتیجے میں دستیاب اسپیکٹرم 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر 750 میگا ہرٹز سے زیادہ ہوگیا۔
وفاقی وزیر کے مطابق ملک میں 5G سروسز کا آغاز ہو چکا ہے اور تقریباً 18 لاکھ صارفین اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2033 تک عالمی اے آئی معیشت 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ملازمتیں ختم کرنے کے بجائے ان کی نوعیت تبدیل کرے گی جبکہ اے آئی استعمال کرنے والے افراد کی پیداواری صلاحیت دیگر افراد کے مقابلے میں 100 گنا تک بڑھ سکتی ہے۔
شزہ فاطمہ نے جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن اور ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق ملک میں 5G سروسز کا آغاز ہو چکا ہے اور تقریباً 18 لاکھ صارفین اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








