سونا پھر مہنگا ہوگیا! چاندی اور پیلیڈیم کے دام آسمان پر! جانیں عالمی منڈی کے نرخ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران بھاری کمی کے بعد بدھ کو سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی اور پیلیڈیم کے نرخ بھی بڑھ گئے۔

مارکیٹ کے تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو گرینچ معیاری وقت (GMT) کے مطابق صبح 3 بج کر 3 منٹ پر اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,043.62 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.5 فیصد بڑھ کر 4,051.10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

چاندی اور پیلیڈیم بھی مہنگے

عالمی مارکیٹ میں سونے کے ساتھ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اسپاٹ سلور (چاندی) کی قیمت 1.7 فیصد بڑھ کر 52.38 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پیلیڈیم کے نرخ بھی 1.3 فیصد اضافے کے بعد 1,038.38 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔

اس طرح بدھ کے کاروباری سیشن میں سونے، چاندی اور پیلیڈیم تینوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی اونس نرخ گر کر 4,017.21 ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

Related Posts