قومی ٹیم سے ناراض ہو کر گڈ بائے کہا؟ کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان! دنیا میں ہلچل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی خبر سامنے آئی ہے جس کے بعد فٹ بال کی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو قومی ٹیم کی نمائندگی کا سلسلہ ختم کرنے جا رہے ہیں۔ رونالڈو نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران پرتگال کی جانب سے 146 گول اسکور کیے ہیں۔

قومی ٹیم کے کیمپ میں رونالڈو کی ناراضی کی خبریں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ نیشنز لیگ کے دوران ناروے کے خلاف میچ میں رونالڈو کو وارم اپ بھی کروایا گیا تاہم انہیں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

بعد ازاں جب انہیں معلوم ہوا کہ ڈنمارک کے خلاف اگلے مقابلے کے لیے بھی انہیں ابتدائی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی تو وہ مبینہ طور پر ناراض ہو کر پرتگال کے تربیتی کیمپ سے روانہ ہوگئے۔

رونالڈو کی جرسی نمبر 7 بھی دوسرے کھلاڑی کو دے دی گئی

رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی ٹیم سے علیحدگی کے بعد انتظامیہ نے ان کی مشہور جرسی نمبر 7 ایک دوسرے کھلاڑی کو دے دی جس پر ان کے مداحوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

اس پیشرفت کے بعد سوشل میڈیا پر بھی رونالڈو کے مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا اور پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ان فالو کرنا شروع کر دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کا بین الاقوامی کیریئر فٹ بال کی تاریخ کے نمایاں ترین ادوار میں شمار ہوتا ہے اور ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ پرتگال کے فٹ بال شائقین کے لیے ایک اہم خبر ہوگی۔

Related Posts