مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم! لسبیلہ حادثے میں 12 جاں بحق، 20 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ اوتھل زیرو پوائنٹ پر پیش آیا جہاں ایک مسافر کوچ اور وین آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ گوادر سے کراچی کی جانب جارہی تھی جبکہ وین کراچی سے لسبیلہ کی طرف سفر کررہی تھی۔

ی۔

Related Posts