پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 17 ستمبر 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی تولہ سونا 3 ہزار 800 سستا ہوا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قدر میں 73 روپے کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3,800 روپے کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 3,257 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 2 ہزات 987 روپے کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 364 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی
سونے کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کے نرخ بھی نیچے آئے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایک تولہ چاندی 73 روپے کمی سے 6,869 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 62 روپے سستی ہونے کے بعد 5,889 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے نرخ
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 4,309 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں 38 ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 63.91 ڈالر رہی جو گزشتہ سطح کے مقابلے میں 0.73 ڈالر کم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








