شہباز حکومت کا عوام پر پیٹرول بم حملہ! ایک لیٹر پیٹرول 392 اور ڈیزل 422 پر پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 6 روپے 88 پیسے بڑھ کر 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 62 پیسے اضافے کے بعد 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر 2026 سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی سابقہ ایکس ڈپو قیمت 384 روپے 24 پیسے فی لیٹر تھی جو اضافے کے بعد 391 روپے 22 پیسے ہوگئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 415 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں ممکنہ ایندھن کی قلت کے حوالے سے عوامی تشویش بھی بڑھ رہی ہے خصوصاً سپلائی روٹس متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر تاہم وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ملک میں مقامی ذخائر ستمبر اور اکتوبر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

وزیر پٹرولیم کے مطابق حکومت نومبر میں ایندھن کی سپلائی کو مستحکم رکھنے کے لیے اضافی کارگو حاصل کرنے کے مختلف امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

Related Posts