شکرگڑھ کے قریب شاہ ٹاؤن میں جعلسازی کا ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جہاں نقلی سونا بیچنے کے تنازع پر خریدار نے اپنے ساتھیوں سمیت دکاندار پر تشدد کے پہاڑ توڑ دئیے۔
متاثرہ تاجر کے مطابق الیاس نامی شخص اس کی دکان پر نقلی سونا فروخت کرکے باقاعدہ 96 ہزار روپے وصول کر کے چلا گیا تھا۔ جب تاجر کو دھوکے کا احساس ہوا اور اس نے سونا چیک کر کے ملزم سے رابطہ کیا تو الیاس طیش میں آ گیا اور اپنے مسلح ساتھیوں سمیت دکان پر دھمکا۔
سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس بے دردی سے ملزمان نے دکاندار کو جوتوں کا نشانہ بنایا اور دکان کے اندر ہی اسے جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیں۔
متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ واضح ثبوت اور ویڈیو فوٹیج فراہم کرنے کے باوجود پولیس پچھلے پانچ دنوں سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے جبکہ دوسری طرف بااثر ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








