ہری پور میں 15 روز سے لاپتہ آیت نور کی لاش کنویں سے برآمد، زیادتی کے بعد قتل کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 15 روز قبل لاپتہ ہونے والی کمسن بچی آیت نور کی لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینکی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق آیت نور گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی جس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔ بچی کی لاش یونیورسٹی روڈ پر واقع ویئر ہاؤس کے کنویں سے ملی، جسے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے دو ملزمان جیل جبکہ ایک پولیس تحویل میں ہے۔ تفتیش کے دوران ایک ملزم کی جانب سے جرم کا اعتراف کیے جانے کا بھی بتایا گیا ہے، جبکہ مزید دو نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts