ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے کا ہوگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








