کراچی میں 22 اگست کو کیا ہونے والا ہے؟ ٹریفک پولیس نے اہم اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں 8 ربیع الاول کے موقع پر مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔ جلوسوں کے دوران مختلف سڑکوں پر ٹریفک کے معمولات متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث متعلقہ انتظامات کیے جائیں گے۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق 22 اگست کو نشتر پارک سمیت شہر کے مختلف مقامات سے 8 ربیع الاول کے جلوس برآمد ہوں گے۔ ان جلوسوں کی آمدورفت کے دوران ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس میں شرکت کرنے والی گاڑیوں کے لیے پاسز جاری کیے جائیں گے جن کے حصول کا عمل 17 اگست سے شروع ہوکر 20 اگست تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ گاڑی کا پاس حاصل کرنے کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ، شناختی کارڈ اور دو تصاویر جمع کروانا ضروری ہوگا۔ شہری مقررہ مدت کے دوران متعلقہ مرکزی دفتر سے رابطہ کرکے گاڑی کا پاس حاصل کرسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ پاس حاصل کرنے کے بعد بھی گاڑی کا اصل رجسٹریشن کارڈ اور شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا۔ حکام نے جلوسوں میں شرکت کرنے والے شہریوں سے ہدایت پر عمل کرنے اور ٹریفک انتظامات میں تعاون کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Related Posts